بجلی چورکسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں, نعیم جمالی

Published on August 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

بجلی چوروں کے خلاف آپریشن راہ راست شروع کر رکھاہےایس ڈی او مانگامنڈی
مانگامنڈی(یو این پی) ایس ڈی او سب ڈویژن مانگامنڈی محمد نعیم جمالی نے کہاہے کہ بجلی چورکسی رعائت کے مستحق نہیں، بجلی چوروں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں جاری رہیں گی،انہوں نے کہا کہ بجلی چوری کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمات کے اندراج کے علاوہ لاکھوں روپے کے ڈی ٹیکشن بل ڈالے جارہے ہیں۔ایس ڈی او محمد نعیم جمالی نے کہا کہ بجلی چورں کے خلاف مڈ نائٹ آپریشن کا بھی سلسلہ جاری ہے۔بجلی چور پوری قوم کے مجرم ہیں جن کیخلاف لیسکو واپڈا نے گھیرا تنگ کر دیا ہے، ان کیلئے کسی صورت میں معافی کی گنجائش نہیں ہے،سب ڈویژن مانگامنڈی میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن راہ راست شروع کررکھاہے، ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژن مانگامنڈی نے کہا کہ مانگامنڈی سب ڈویژن میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری کاسلسلہ جاری تھامتعدد بار بجلی چوروں کے خلاف کاروائیاں کرکے جرمانے بھی کئے گئے ہیں لیکن یہ لوگ عادی چور ہیں جیسے ہی لیسکوکی ٹیمیں علاقہ سے واپس آتی ہیں یہ دوبارہ ڈائریکٹ کنڈیاں لگاکر چوری شروع کردیتے ہیں ،نعیم جمالی نے کہاکہ بجلی چوروں کے خلاف بلاامتیازکارروائیاں کی جارہی ہیں بجلی چورقومی مجرم ہیں بجلی چوری میں ملوث عناصرپرقانونی گرفت مضبوط کردی گئی ہے اس مقصدکیلئے وزارت بجلی نے آپریشن راہ راست شروع کررکھاہے آخری بجلی چورکے خاتمہ تک آپریشن راہ راست بلاتفریق جاری رہے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog