مانگامنڈی (یو این پی) معروف سماجی شخصیت امیدوار برائے ایم پی اے سرادر عاقل عمر آئندہ الیکشن لڑنے کیلئے میدان میں آگئے اور سردار عاقل عمر نے حلقہ میں سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔جبکہ مختلف تاجر تنظیموں کے سربراہان سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے, آج سردار عاقل عمر ,اور سردار کامل عمر نے اپنے ڈیرہ پر, مقامی تاجر تنظیموں وفد سے اپنے فارم ھاوس پر الیکشن کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کی جس دوران سردار عاقل عمر نے کہا کہ انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں بھر پور حصہ لیں گے, الیکشن جیت کر عوامی مسائل کو عوام کی دہلیز پر حل کروائیں گے, میٹنگ کے دوران مقامی تاجر تنظیموں نے سردار عاقل عمر کو مکمل یقین دہانی کروائی کہ ہم پہلے بھی آپ کے ساتھ کھڑے تھی انشاءاللہ آئندہ الیکشن میں بھی آپکو کامیاب کروائیں گے