این اے 108 ،عابد شیر علی کو کامیاب بنانے کیلئے سائرہ افضل تارڑ کی سربراہی میں 26 رکنی کمیٹی قائم

Published on August 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 269)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کی ہدایت 25ستمبر ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں فیصل آباد حلقہ این ای108 کے امیدوار چوہدری عابد شیر علی کی انتخابی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماسائرہ افضل تارڑ کی سربراہی میں 26رکنی کمیٹی قائم کر دی۔مذکورہ کمیٹی میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں گروپ سمیت موجودہ وسابقہ ممبران قومی وصوبائی اسمبلی کو شامل کیا گیا فیصل آباد حلقہ این ای108 میں سابق وفاقی وزیر مملکت برائے پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی کا مقابلہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ہو رہا ہے اور فیصل آباد کو مسلم لیگ (ن) کا قلعہ ثابت کرنے کیلئے فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست سے دوچار کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت نے سابق وزیر سائرہ افضل کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی ہے، کمیٹی میں صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناءاللہ خاں، بابائے سیاست وسابق ممبر قومی اسمبلی ومیئر چوہدری شیر علی، ممبران قومی اسمبلی شہباز بابر، علی گوہر بلوچ، سابق ایم این اے حاجی اکرم انصاری، طلال چوہدری، میاں عبدالمنان، ممبران صوبائی اسمبلی میاں طاہر جمیل، رانا شعیب ادریس، رانا علی عباس، چوہدری شفیق احمد گجر، چوہدری فقیر حسین ڈوگر، مہر حامد رشید، جعفر علی ہوچہ، رائے حیدر علی خاں، صفدر شاکر، میاں اجمل آصف، ظفر اقبال ناگرہ، عبدالقدیر علوی، کرنل (ر) ایوب گادھی، سابق میئر فیصل آباد ملک رزاق، پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن کے سٹی صدر وسابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ، چوہدری اجمل چیمہ، راﺅ کاشف رحیم اور ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں قاسم فاروق شامل ہیں جو کہ حلقہ این ای108 میں ضمنی انتخابات کے دوران مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری عابد شیر علی کو کامیاب کروانے کیلئے بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔گھر گھر کمپین کے ساتھ ساتھ مسلم لیگی ورکرز کو فعال اور متحرک کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme