سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ کی وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے ملاقات

Published on August 29, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

بورے والا(یواین پی)پی ٹی آئی کے راہنماء سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ کی وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے ملاقات،بورے والا کو ضلع بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کے لئے خصوصی گرانٹ کے اجراء کا مطالبہ،وزیر اعلی نے چوہدری نذیر احمد جٹ کی جانب سے بورے والا کو ضلع بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کی سفارشات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروا دی،تفصیلات کے مطابق بورے والا سے پی ٹی آئی کے راہنماء سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد جٹ نے آج وزیر اعلی ہاوس میں وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ون ٹو ون ملاقات کی جس میں چوہدری نذیر احمد جٹ نے بورے والا کے عوام کا دیرینہ مطالبہ بورے والا کو ضلع کا درجہ دینے کے علاوہ سڑکوں کی تعمیر،صحت،سیوریج،تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے لئے خصوصی گرانٹ کے اجراء کا مطالبہ کیا جس پر وزیر اعلی پنجاب نے انکی سفارشات پر متعلقہ محکموں کو عمل درآمد کے لئے احکامات جاری کردیئے اور بہت جلد بورے والا کو ضلع کا درجہ دینے کی بھی یقین دہانی کروا دی اس موقع پر چوہدری نذیر احمد جٹ نے ورلڈ بنک منصوبے ماڈل سٹی کے لئے موجود ایک ارب 70 کروڑ سے زائد کی خطیر رقم سے ترقیاتی کام جلد شروع کروانے کا مطالبہ بھی کیا جس پر وزیر اعلی نے متعلقہ محکموں کو اس منصوبے پر فوری کام کے آغاز کی ہدایات جاری کردیں

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy