سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جو بھی کرنا پڑا ہم کریں گے۔مریم نواز

Published on August 30, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

ڈی جی خان (یواین پی) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ بحالی تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔سیلاب سے متاثرہ ضلع ڈیرہ غازی خان کے علاقے ٹبی قیصرانی پہنچیں اور سیلاب متاثرین سے ملاقات کی جس کے بعد وہ بستی ناڑی بھی گئیں۔انہوں نے ٹبی قیصرانی اور بستی ناڑی میں سیلاب سے متاثرہ خواتین کے ساتھ گفتگو کی اور اس دوران مسائل بھی سنے جبکہ ہرممکن مددکی یقیین دہانی کروائی۔مریم نواز نے متاثرین کو مدد کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں سیلاب متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ ان کی بحالی تک ہم آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔ وہ سیاست کسی کام کی نہیں جو عوام کے کام نہ آئے، اس وقت تمام جماعتوں کا فرض ہے کہ قوم کی مدد کے لیے آگے آئیں۔انہوں نے کہا کہ مخیرحضرات سے اپیل ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کریں، سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے جو بھی کرنا پڑا ہم کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog