سلطان العاشقین نے محفل نورِ مصطفی کے دوران سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے خصوصی دعا فرمائی
لاہور(یو این پی)بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک دعوتِ فقر اور امام سلسلہ سروری قادری سلطان العاشقین حضرت سخی سلطان محمد نجیب الرحمٰن نے مسجدِ زہرا و خانقاہ سلطان العاشقین گاؤں رنگیل پور شریف براستہ سندر اڈا ملتان روڈ لاہور میں منعقدہ محفل نورِ مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی صدارت فرمائی۔ آپ نے عوام الناس کو اس مشکل گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی بھرپور مدد کرنے کی تلقین کی۔ مزید کہا کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں ایک کٹھن مرحلہ ہے۔ ہمیں اپنے بھائیوں کی مدد کر کے ان کی دلجوئی کرنی چاہیے۔ آپ نے پاکستان کی سلامتی اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے خصوصی دعا بھی فرمائی۔