عارف والا (یواین پی) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما انتقال کر گئے ۔ تفصیلات کے مطابق عارف والا سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی رانا زاہد حسین انتقال کر گئے۔بتایا گیا ہے کہ سابق رکن قومی اسمبلی رانا زاہد حسین علالت کے باعث لاہور میں زیر علاج تھے، جہاں وہ منگل کے روز انتقال کر گئے۔ رانا زاہد حسین مسلم لیگ ن کے موجودہ رکن قومی اسمبلی رانا ارادت شریف خان کے والد بھی تھے۔