لاہور(یواین پی) پنجاب میں ایک اورنیاضلع بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے ،چکوال کی تحصیل تلہ گنگ کو ضلع بنانے کی تجویززیرغور ہے اور وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پرایس ایم بی آرنے فزیبلٹی رپورٹ کی تیاری شروع کردی۔محکمہ بورڈآف ریونیو نے تلہ گنگ کو ضلع کا درجہ دینے کیلئے تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔ذرا ئع کے مطابق اس سے قبل گجرانوالہ کی تحصیل وزیر آباد کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔