اوکاڑہ معروف شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی کروڑوں روپے مالیت کا سامان آگ کی نذر

Published on August 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 193)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی)اوکاڑہ کا معروف طاہر شاپنگ سنٹر گول چوک اوکاڑہ میں رات کے وقت نامعلوم وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 08 گھنٹے کی مسلسل فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور بھرپور فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ کو قریبی دکانوں تک پھیلنے سے روک لیا ریسکیو 1122 اوکاڑہ کنٹرول روم کو کال موصول ہوئی کہ طاہر شاپنگ سنٹر گول چوک میں نامعلوم وجہ سے آگ بھڑک اٹھی ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اوکاڑہ سے 01 ایمبولینس، 01 ریسکیو وہیکل اور 08 فائر وہیکز فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر نگرانی تربیت یافتہ ریسکیو ٹیموں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر، 08 گھنٹے کی مسلسل فائر فائٹنگ اور ان تھک کوشش کر کے آگ پر کامیابی کے ساتھ قابو پا لیا۔ تاہم شاپنگ مال میں موجود کروڑوں روپے کا سامان جل کر آگ کی نذر ہو گیا شاپنگ سینٹر کے مالکان اور لوگوں نے ریسکیو سٹاف اور ریسکیو 1122 ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو بہت سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme