دریائے سندھ ٹھٹھہ کے مقام پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی

Published on September 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

کھانے پینے کی اشیاء بھی نایاب ہو گئیں متاثر مسیحاؤں کے منتظر راہیں تکنے لگے
ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ) دریائے سندھ ٹھٹھہ کے مقام پر سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ھزاروں کچے کے متاثر افراد نے محفوظ مقام پر پناہ لے رکھی ہے گھروں میں کھانے پینے کی اشیاء بھی نایاب ہو گئیں متاثر مسیحاؤں کے منتظر راہیں تکنے لگے ہیں حالیہ باریشیں تو تھم گئی مگر ہزار داستان چھوڑ گئی گھروں سے دریائے سندہ میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئے اور کچے کے علاقوں میں رہنے والے ہزاروں افراد کو بے گھر کر دیا متاثرین نے دریا کے بندوں پر عارضی پناہ لے رکھی ہے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے ہیں کچے میں لوگوں کے زمینوں میں پانی ہے اور گھر ڈوب گئے ہیں لوگ زندگیاں بچا کر باہر نکلے ہیں زمینوں پر کام کر کے گھر کا چولہہ جلاتے تھے مگر اب بیروزگاری سے مایوس ہوگئے ہیں گھروں میں کھانے کو کچھ بھی نہی منتخب نمائندوں اور مسیحاؤں سے امداد کی التجاح کر رہے ہیں ضلع انتظامیہ کو چائیے کہ سیلاب متاریں کو کھانے پینے کی اشیاء فراہم کرے

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes