اخوت و رواداری سے رہتے ہوئے ملک کو امن کا گہوراہ بنایا جائے غلام محمد چشتی

Published on September 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 100)      No Comments

حضور ﷺ نبی کریم ﷺ کی دنیا میں ولادت با سعادت انسانیت پر عظیم احسان ہے
راولپنڈی (یواین پی) حضور ﷺ نبی کریم ﷺ کی دنیا میں ولادت با سعادت اللہ کریم کا دنیا اور انسانیت پر عظیم احسان ہے آپﷺ کا میلاد منانا باعث رحمت و برکت اور ہمارا جزو ایمان ہے ان خیالات کا اظہار علامہ قاری غلام محمد چشتی نے انجمن نوجووانان اسلام گروٹی کمال آباد کے زیر اہتمام نویں سالانہ محفل میلاد سے خطاب میں کیا جس کی صدارت پیر سید منیرالحسنین شاہ کاظمی نے کی انہوں نے کہاکہ اخوت و رواداری سے رہتے ہوئے ملک کو امن کا گہوراہ بنایا جائے اتفاق اتحاد ہی وقت کی ضرورت ہے اللہ اس وطن کو مضبوط و مستحکم رکھے اللہ سیلاب زدگان کی مشکلات کاخاتمہ اور ہمیں ان کا سہارا بننے کی توفیق عطا فرمائے محفل میں راجہ مجاہد بردران اور عالمی شہرت یافتہ ثناءخوان الحاج احمد علی حاکم نے پیش کی،حاجی ظفراقبال، سید قاسم حسنین شاہ ،محمد عامر صدیقی سمیت میلاد کمیٹیوں کے عہدیداران وممبران ،عشاقان مصطفی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes