کوالالمپور:(یواین پی) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کی اہلیہ کو رشوت لینے کا جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کی سابق خاتون اول روسما منصور پر شمسی توانائی کے ایک منصوبے میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز رشوت لینے کے 3 الزامات تھے۔کوالالمپور ہائیکورٹ نے روسما منصور کو ان الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال قید اور 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز جرمانے کی سزا سنائی۔عدالت نے روسما منصور پر 216 ملین ڈالر جرمانہ بھی عائد کیا، حال ہی میں روسما منصور کے شوہر نجیب رزاق کو بھی کرپشن مقدمات میں 12 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔