کراچی (یواین پی) مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے وجہ سے بجلی، پٹرول وغیرہ کی قیمتیں بڑھانی پڑیں، مانتا ہوں مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے لیکن 4 سے 5 ماہ میں مہنگائی کو کنٹرول کر لیں گے۔وزیر خزانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ سابقہ حکومت نے بجلی اور تیل سستا کر کے ملک پر بوجھ ڈالا، سابقہ حکومت نے آئی ایم ایف سے بجلی کی قیمت کم نہ کرنے کا وعدہ کیا،بجلی کی قیمت میں 5 روپے کم کر دئیے،سابقہ حکومت کی جانب سے بجلی کے شعبہ میں کوئی ریفارمز نہیں کی گئی۔لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے قیمتیں بڑھانے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا، اگلے 2 ماہ میں بجلی اور تیل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔