فیصل آباد (یو این پی)وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے ولید ارشد ڈوگر کو چیئرمین فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی مقرر کر دیا ہے۔ اس ضمن میں سیکرٹری بلدیات پنجاب کی جانب سے ولید ارشد ڈوگر کی نامزدگی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ولید ارشد ڈوگر اس سے پہلے بھی بطور چیئرمین فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔انہوں نے بہت مختصر عرصے میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے نظام میں اصلاحات متعارف کرائیں۔گزشتہ روز ایف ڈبلیو ایم سی کمپلیکس کے دورہ کے موقع پر انکا کہنا تھا کہ فیصل آباد کے باسیوں کو صفائی کی مثالی خدمات فراہم کرنے کیلئے انتھک محنت جاری رہے گی۔ شہریوں کو صفائی کی جدید ترین سہولیات کی فراہمی کیلئے پہلے سے زیادہ حکومتی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔