ٹھٹھہ(یواین پی /حميد چنڈ)فوکل پرسن رین ایمرجنسی و معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد صادق علی میمن کا چیف انجنيئر ایریگیشن حاجی خان جمالی و دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ پی بی بچاء بند کے مختلف مقامات کا دورہ کرکے پانی کے بہاؤ اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا. اس موقع پر انہوں محکمہ آبپاشی اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایات کی کہ پی بی بچاء بند سمیت ضلع کے مختلف حساس اور کمزور حفاظتی بندوں کی نشاندہی کرکے ان کی مرمت اور چوبیس گھنٹے نگرانی کو یقینی بنایا جائے- اس ضمن کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی. انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ پر پتہروں کی پچنگ یا دوسرے میٹیریل کی ضرورت ہو تو ہنگامی طور پر منگوا کر بندوں کو محفوظ بنایا جائے تاکہ کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقع سے بچا جا سکے. اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے جنرل سیکرٹری امتیاز احمد قریشی، سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ ممتاز میمن، محکمہ آبپاشی کے سپرنٹنڈنٹ انجنيئر، ایکسیئین آبپاشی، محکمہ ریونیو، ڈرینیج و دیگر افسران اور علائقائی معززين بھی موجود تھے –