اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر نگرانی عالمی یوم خواندگی کے سلسلہ میں ضلع میں تقریبات جاری،تحصیل کی سطح پر سپورٹس گالہ اور تقریری مقابلہ جات نان فارمل بیسک ایجوکیشن سکولوں کے طالبعلموں کی ان پروگراموں میں شرکت ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ قوموں کی ترقی اور عروج تعلیم کی وجہ سے ہی ممکن ہے ہمیں ہر بچے کو سکول بھیجنا ہے اور اسے تعلیم یافہ بنا کر معاشرہ کا ایک کار آمد اور ذمہ دار شہری بنانا ہے اس سلسلہ میں والدین،معاشرہ کے صاحبرائے لوگ اور غیر سرکاری تنظیمیں آگے آئیں اور شرح خواندگی کے اہداف کو حاصل کرنے میں حکومت اور انتظامیہ کا ساتھ دیں یہ وقت کا تقاضا ہے کہ ہر شہری پڑھا لکھا ہو پڑھی لکھی اور ہنر مندافرادی قوت ہی سو سائٹی کی ترقی کے لئے بنیاد فراہم کرتی ہے ہمیں اپنے بچوں کو ایک روشن اور تابناک مستقبل دینا ہے اورجو اس کے لئے تعلیم ہی شرط اول ہے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ڈی او لیٹریسی سلیم حیدر کو ہدایت کی کہ عالمی یوم خواندگی کے سلسلہ میں ہونے والی تقاریب میں مقامی افراد،این جی اوز اور معاشرہ کے صاحبرائے لوگوں کو ضرور مدعو کیا جائے۔