ساؤتھ ٹی 10 پیزا آن لائن فلڈ لائٹس کرکٹ لیگ ،فائنل میچ ساؤتھ مغل کی ٹیم کے نام

Published on September 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

اوکاڑہ( یواین پی/شیخ ندیم شیراز ) ساؤتھ ٹی 10 پیزا آن لائن فلڈ لائٹس کرکٹ لیگ کے دوسرے سیزن کا فائنل میچ ساؤتھ بادشاہ اور ساؤتھ مغل کی ٹیموں کے مابین جمخانہ اسٹیڈم میں کھیلا گیا۔فائنل میچ ساؤتھ مغل کی ٹیم نے جیت لیا۔فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عرفا ن علی کاٹھیا،محمد راشد اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ،چوہدری وقار فیض،اشرف خاں سوہنا اور میاں محمد منیر تھے۔فائنل میچ کے مین آف دی میچ حافظ رئیس جب کہ ٹورنامنٹ کے بیسٹ بیٹسمین کاشف باجوہ،بیسٹ باؤلرذیشان شانی اور بیسٹ آل راؤنڈرمحمد آفتاب رہے۔ مہمانوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اورجیتنے والی ٹیم کو ٹرافی معہ 1لاکھ 50ہزارروپے جب کہ ہارنے والی ٹیم کو کیش پرائز 80ہزارروپے دیا گیا۔تقریب کے اختتام پر ڈی سی اوکاڑہ،اشرف خان سوہنا،چوہدری وقار فیض و دیگر مہمانوں نے چئیر مین اصغر علی وتمام ساؤتھ کرکٹ ایسوسی ایشن ممبران کوبہترین کرکٹ ایونٹ کرانے پر مبارکباد دی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes