گورنمنٹ ہائی سکول تلونڈی بھنڈراں:میٹرک کے نتائج انتہائی مایوس کن

Published on September 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 246)      No Comments

عوام کاوزیر اعلی پنجاب، ڈپٹی کمشنر نارووال سے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کا مطالبہ
تلونڈی بھنڈراں (یو این پی)ضلع بھر کی طرح گورنمنٹ سی ڈی اسلامیہ ہائی سکول تلونڈی بھنڈراں کے میٹرک کے نتائج بھی انتہائی مایوس کن ہیں جو باعث تشویش ہیں۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے مشکل دور میں جہاں ہم بمشکل دو وقت کی روٹی پوری کر رہے ہیں وہیں ہم محنت مشقت کرتے ہوئے بچوں کے حصول تعلیم کے لئے ہر ممکن جدوجہد کر رہے ہیں مگر اس بار سرکاری سکول کے مایوس کن نتائج نے ہمارے امیدوں کے چراغ گل کر دئے ہیں۔ ہم وزیر اعلی پنجاب ڈپٹی کمشنر نارووال سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس بابت نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کمیشن تشکیل دیں اور ناقص کارکردگی دکھانے والے سکولوں کے خلاف کاروائی کی جائے وہیں اگر دیکھا جائے تو پرائیویٹ سکولوں میں بچوں نے واضح پوزیشنیں حاصل کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ہے دوسری جو سب سے اہم بات جس دن سے حکومت کا سلوگن مار نہیں پیار شروع ہوا ہے تب سے آج تک کارکردگی بتدریج تنزلی کی طرف جاتی دیکھائی دے رہی ہے والدین بچوں کو سکول تو بھیجتے ہیں مگر نا تو کبھی ان کے سکول جا کر بچوں کی کارکردگی دریافت کرنے کی زحمت کرتے ہیں نا خود بچوں کی نگرانی کرتے ہیں جب تنگ آ کر ٹیچر بچوں کو ڈانٹ دے تو بچے تشدد کا جواز بناتے ہوئے الٹا ٹیچرز کو بلیک میل کرنا شروع کر دیتے ہیں اس تمام تر صورتحال کو دیکھ کر فوری اقدامات کی ضرورت ہے معاشرہ جو پہلے ہی دن بدن پستی کی طرف جاتا دکھائی دے رہا ہے اگر اب فوری اقدامات نہ کیے گئے تو اس کی بہتری کی امید مزید تاریک ہوتی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes