جرنلسٹ اینڈ رائٹر کلب نارووال کی بنیاد رکھ دی گئی

Published on September 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

صحافیوں اور دانشوروں کے مسائل حل کئے جائیں گے۔ندیم خالق رضا
نارووال(یو این پی)جرنلسٹ اینڈ رائٹر کلب نارووال کے قیام کے لئے ایک خصوصی نشست رکھی گئی جس کی میزبانی معروف شخصیت محمد ندیم خالق رضا نے کی جبکہ قاری نور عالم رضوی،میاں زاہد،اسلم وڑائچ نے مہمانان گرامی کی حیثیث سے شرکت کی۔نشست کے دوران متفقہ طور پر تمام عہدیداران کا چناؤ عمل میں لایا گیا جس کے مطابق شاہجہان بٹ چیئرمین،محمد ندیم خالق رضا نقشبندی سرپرست اعلیٰ۔محمد عثمان مغل صدر منتخب ہو گئے۔ادبی سماجی شہری وکلاء اور صحافتی حلقوں نے خوش آئند اور تازہ ہوا کا جھونکا قرار دے دیا۔دیگر عہدیداران میں جنرل سیکرٹری سرفراز کھوکھر،غلام علی سینئر نائب صدر، زاہد علی سیکرٹری نشرو اشاعت،محمد سجاد اویسی نائب صدر،حسن ظفر خان ایڈووکیٹ نائب صدر و لیگل ایڈوائزر،مبشر حسن مغل وائس چیئرمین،محمد فاروق ذبیح فنانس سیکرٹری،سید مبشر حسین جائنٹ سیکرٹری،محمد منصور ابوزر رابطہ سیکرٹری،محمد عامر آفس سیکرٹری بھی منتخب ہوگئے نو منتخب صدر عثمان مغل نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بھر کے دانشور،کالم نگار،ادیب،شاعر،مٖصنف کے علاوہ صحافی اس میں شامل ہو کر ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی میں بھر پور کردار ادا کر سکتے ہیں۔نو منتخب چیئرمین شاہجہان بٹ نے کہا کہ ہمارے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں سب لوگوں کو یکجا کرنا ہمارا مشن و منشور ہے۔سرپرست اعلی ندیم خالق رضا نقشبندی نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے ساتھ مل جل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہیں صحافیوں اور دانشوروں کے مسائل بھی اپنی مدد آپ کے تحت حل کئے جائیں گے صحافی محمدزاہدصدیقی، قاری نور عالم و دیگر نے خوش آئند اور تازہ ہوا کا جھونکا قرار دیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes