فیصل آباد،صنعت زار سوشل ویلفیئر میں فری غذائی آگاہی کیمپ

Published on September 5, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 170)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)صنعت زار سوشل ویلفیئر میں فری غذائی آگاہی کیمپ لگایا گیا جس میں ماہر غذائیت آنسہ خالد اور کشف احمد نے زیر تربیت طالبات اور انسٹرکٹرز کے کیلشیم،فیٹس،وزن کے چیک اپ کرکے مناسب ودرکار غذا کے پلان کے بارے میں آگاہی دی گئی۔انہوں نے خوراک کا ہضم نہ ہونا،قوت کی کمی،ہڈیوں کی کمزوری،لیکوریا،معدے کی خرابی،یورن کے مسائل،وزن کا بڑھنا ودیگر امراض سے بچا¶ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر عائشہ جمیل اور مینجر زاہدہ ناز بھی موجود تھیں جنہوں نے فوڈ آگاہی کیمپ کے انعقاد پر ماہرین کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہنا چاہیے۔۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes