ٹھٹھہ (یواین پی/حمید چنڈ)گورنمنٹ بوائز کیمپس اسکول مکلی کی جانب سے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اسکول سے ڈی سی چوک مکلی تک ایک پروقار ریلی نکالی گئی۔ یوم دفاع پاکستان ہمارے ملی اتحاد و یکجہتی کا بہترین عکاس ہے۔ قیامِ پاکستان سے لے کر بقائے پاکستان تک کا سفر ہمارے شہدا کی قربانیوں سے سجا ہوا ہے۔ جب بھی ضرورت پڑی، وطن کے بیٹوں نے لبیک کہا ہے۔ پاکستان کی بنیادوں میں شہیدوں کا لہو شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار نے یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوا کہا، ریلی سے غلام نبی خشک ہیڈ ماسٹر، عبدالحمید سومرو، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ٹھٹہ, حمیرا علی پروگرام آفیسر ٹھٹہ محمد صفدر ٹھٹوی، علی اصغر بروہی، اور دیگر نے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ستمبر 1965ء کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر اسے عبرت ناک شکست دی۔ اس کا سہرا بلاشبہ ہماری مسلح افواج کے سر ہے۔ فتح و نصرت میں پوری قوم نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جو قابلِ فخر ہے۔سترہ دنوں تک اپنی بقا کی جنگ میں کامیابی حاصل کی۔ دشمن کے تمام ارادے ناکام بنا دئیے ہر محبِ وطن پاکستانی کا دل اور دماغ جذبہ حب الوطنی سے سرشار تھا۔ اسکول کے طلبہ چارٹوں اور ڈرائنگ کی مدد سے اپنے شہداء اور پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان ذندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔