یوم دفاع پاکستان ہماری تاریخ کا ایک درخشندہ باب ہے پروفیسر تحریم

Published on September 6, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 93)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی ) یوم دفاع پاکستان اور انٹر نیشنل لٹریسی ڈے کے موضوع پر آج اوکاڑہ آرٹس کونسل میں یونیو ورسٹی آف اوکاڑہ کے زیر اہتمام فائن آرٹس کے طالبعلموں نے خطاطی اور پینٹنگ کے مقابلوں میں حصہ لیا طالبعلموں نے وطن عزیز کی حفاظت کے لئے جان نثار کرنے والے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے معرکہ پاک بھارت 1965 کی تصو یر کشی کی بعد ازاں آرٹس کونسل میں آگاہی سیمینار سے یونیورسٹی آف اوکاڑہ سے پروفیسر تحریم میلہ لمزیونیو رسٹی کی پروفیسر سارہ کاظمی لاہور سے آئے ہوئے مہمان آرٹس عبد الر حمن ،قربان فرید اور ڈپٹی ڈائریکٹر آرٹس کونسل حماد چیمہ نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہماری تاریخ کا ایک درخشندہ باب ہے یہ دن وطن عزیز کی آزادی کے لئے شہارت کا رتبہ حاصل کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے پاکستان کا ہر شہری جس بھی شعبہ سے تعلق رکھتا ہے وہ پاکستان کی مسلح افواج کے شہیدوں اور نمازیوں کا مقروض ہے جنہوں نے اپناآج ہمارے آنے والے کل کے لئے قربان کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes