لاہور: (یواین پی) ایشیا کپ کے سپرفور مرحلے میں اعصاب شکن میچ میں پاکستان نے افغانستان کے ارمانوں پر پانی پھیرتے ہوئے ایک وکٹ سے شکست دے کر فائنل کا ٹکٹ کٹوا لیا۔ سنسنی خیز مقابلے میں قومی ٹیم کے باؤلر نسیم شاہ نے آخری اوور کی پہلی دو گیندوں پر چھکے لگا کر بازی پلٹ دی۔شکست خوردہ ٹیم کی طرف سے فضل حق فاروقی اور فرید احمد نے 3،3 جبکہ راشد خان نے 2 وکٹ حاصل کیں۔اس طرح پاکستان نے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان کو 19 اعشاریہ 2 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 131 رنز بناکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔