فاروق اباد(یو این پی) ایکسئین واپڈا فاروق ابادنے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کاسلسلہ جاری ہےبجلی چور کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں یہ ملک وقوم کے دشمن ہیں ان کے خلاف آپریشن کرتے رہیں گے ہماری ٹیم سب ڈویژن کے ایس ڈی او سید اعزاز اللہ نے بھی مختلف دیہاتوں اور شہر میں بجلی چوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیے ہیں جن میں متعدد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے جن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کروا کرجرمانہ بھی ڈالے گئےہیں ایکسیئن عمر بلال اور ایس ڈی او اعزاز اللہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ بجلی چوری روکنے میں عوام اپنا کردار ادا کریں بجلی چوری کی اطلاع دے کر اچھے شہری ہونے کا ثبوت دیں اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا بجلی چورچائیے جتنا بھی بااثر ہو اس کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا