کسی کو بھی صحافیوں کے استحصال کی اجازت نہیں دیں گے ، مشترکہ اعلامیہ جاری
مانگا منڈی (یو این پی) مانگامنڈی کے تمام پریس کلبز کی طرف سے صحافی اتحاد گروپ کی تنظیم کا قیام عمل میں آیا جس میں پانچ پریس کلبز کے عہدیداروں نے شرکت کی اور متفقہ قرارداد منظور کی گئی کہ مانگا منڈی اور گرد و نواح میں صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور صحافت کو بدنام کرنے والی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کر کے صحافیوں کی عزت بحال کی جائے گی اتفاق و اتحاد قائم رکھتے ہوئے مثبت صحافت کو فروغ دیا جائے گا پریس کلب مانگا میں میاں عامر احمد شیخ کی طرف سے میٹنگ میں شرکت کرنے والے صحافیوں کا شکریہ ادا کرنے کیساتھ عشائیہ دیا گیا تمام پریس کلبوں کے تین تین عہدیداروں کو صحافی اتحاد گروپ میں ایگزیکٹو ممبران کے طور پر شامل کیا گیا صحافی اتحاد گروپ مانگا منڈی کے ممبران میں ملک ممتاز علی ,میاں عامر احمد شیخ , میاں محمد الیاس , اللہ وسایا چبھیل, رانا عامر فاروق, شیخ لطیف شاہد, چوہدری محمد سرور گجر , رانا اشفاق احمد , سید ناظم رضا ، چوہدری طارق بندیشہ , چوہدری عبیداللہ رحیم , سید مختار شاہ اور چوہدری عبد الشکور کے نام فائنل کئے گئے اس موقع پر تمام ممبران نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا مانگا منڈی شہر کے مسائل اور صحافیوں کے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی تمام ممبران نے اس عظیم کام کیلئے پریس کلب مانگا کی کاوش کو سراہا ۔