وزیرِ اعظم اور یو این سیکریٹری جنرل سیلاب سے متاثر ہونے والے شہر سکھرروانہ

Published on September 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 127)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)وزیرِ اعظم شہباز شریف، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو اسلام آباد سے سیلاب سے متاثر ہونے والے سندھ کے شہر سکھر کے دورے پر روانہ ہو گئے۔انتونیو گوتریس سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثر علاقوں کا دورہ کریں گے، متاثرین سے ملاقات اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ روایتی ایندھن کے استعمال کرنے والے بڑے ملکوں کا کیا دھرا پاکستان اور دیگر ترقی پذیر ملک بھگت رہے ہیں۔سیلابی صورتحال، پاکستان کو بڑی امداد کی ضرورت، عالمی برادری بھرپور امداد کرے، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ، شکریہ آپ کے جذبات پاکستانیوں جیسے، وزیراعظمانتونیوگوتریس نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاگل پن اب بند کیا جائے، توانائی کے متبادل ذرائع پر سرمایہ کاری کریں اور قدرت سے جنگ ختم کی جائے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog