لاہور(یواین پی) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی اہلیہ سابق خاتون اول کلثوم نواز کی چوتھی برسی آج بروزاتوار کو منائی جائیگی وہ29 مارچ 1950 کولاہور کے کشمیری خاندان میں پیدا ہوئیں وہ 1999سے2002 تک پاکستان مسلم لیگ کی صدر بھی رہی ہیں اور تین بار1990 تا 1993،1997 تا1999اور2013تا2017 تک خاتون اول پاکستان بھی رہی ہیں میں نوازشریف کے نااہل ہونے پر2017 حلقہ این اے 120سے ضمنی الیکشن جیت کر قومی اسمبلی کی رکن بنی بیگم کلثوم نواز نے12 اکتوبر 1999کے دن کو پاکستان کی تاریخ جمہوریت اور آئینی سیاست کا سیاہ ترین دن قرار دے دیا تھا اکتوبر1999 میں فوجی جنرل پرویز مشروف کے نواز شریف کی حکومت کا تختہ الٹ کر گرفتارکرنے پر خاندان اور پارٹی کو کڑے وقت سنبھالادینے والی بیگم کلثوم نواز تھیں وہ11 ستمبر2018 کو لندن کے ہارلے سٹریٹ کلینک میں انتقال کر گئی تھیں۔