پاکستانی روپیہ کی بے قدری کی وجہ سے ریال بھی کئی روپے مہنگا ہو گیا

Published on September 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 306)      No Comments

لاہور (یواین پی) ڈالر کی اونچی اڑان نے سعودی ریال بھی مہنگا کر دیا، چند ہی دنوں میں پاکستانی روپیہ کی بے قدری کی وجہ سے ریال بھی کئی روپے مہنگا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کی بے قدری کی وجہ سے ناصرف امریکی ڈالر بلکہ دیگر کرنسیوں کی قیمت میں بھی واضح اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب میں لاکھوں محنت کش پاکستانیوں کے رہائش پذیر ہونے کی وجہ سے پاکستان میں امریکی ڈالر کے بعد سعودی ریال دوسری اہم ترین غیر ملکی کرنسی مانی جاتی ہے۔فاریکس ذرائع کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران ڈالر کی اونچی اڑان کی وجہ سے کرنسی مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت بھی کئی روپے بڑھ گئی۔ رواں ہفتے کے دوران اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 2.50روپے بڑھ کر 62روپے ہوگئی جب کہ انٹربینک میں ریال کی قدر 2.46روپے بڑھ کر 60.72 روپے ہوگئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes