فاروق آباد(یو این پی) نواحی علاقہ مریم آباد میں عیسائی برادری کا سالانہ بین الاقوامی میلہ شروع ھے جو تین دن تک تقریبات جاری رہیں گی جس میں پاکستان بھر کے علاوہ غیر ملکی مسیحی زائرین کی ایک بڑی تعداد اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیے شرکت کریں گے میلہ کی سیکیورٹی کے لیے پولیس اہلکار اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ رضاکار ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں اہلکار بھی مسیحی برادری کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے میلہ میں موجود ہیں سالانہ میلہ میں مسیحی برادری ملک بھر سے بڑے قافلوں گاڑیوں موٹرسائیکلوں اور پیدل سفر کرکے مریم آباد میں زیارت کرنے آتے ہیں تین روزہ تقریبات میں جلوس رسم تاج پوشی عبادت شوقہ محفل موسیقی کے علاوہ دعائیہ اور شفائیہ عبادت ہوگی پنجاب حکومت کی خصوصی ھدایت پر ضلعی انتظامیہ نے زائرین کو طبی سہولیات کیلئے ڈسپینسریاں اور سیکورٹی کیلئے داخلی اور خارجی راستوں پر جگہ جگہ چوکیاں قائم کر رکھی ہیں مقدسہ مریم آباد کے مختلف مقامات پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے تمام تقریبات کی نگرانی کی جائے گی۔