پی ٹی آئی نے قوم کو جو شعور دیا ہے اس کے آگے بند باندھنا حکمرانوں کے بس کی بات نہیں۔میجر(ر) اسرارالحق

Published on September 11, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 82)      No Comments

نارووال(یو این پی)پاکستان تحریک انصاف نارووال کے رہنمامیجر(ر) اسرارالحق نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے نوجوانوں پر اب بھاری ذمہ داری عائد ہوچکی ہے کیونکہ امپورٹڈ حکمرانوں نے عمران خان اور پی ٹی آئی کی آواز کو دبانے کیلئے ہر اوچھا ہتھکنڈا آزمانا شروع کردیا ہے جس کی شروعات شہباز گل سے شروع ہوئی ہے اور اب عمران خان پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انتہاء کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ہر جلسے میں کارکن اپنے محبوب قائد کا تاریخی استقبال کرکے امپورٹڈ حکمرانوں کو بتارہے ہیں کہ اب مقدمے بناکر پاکستان کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے قوم کو جو شعور دیا ہے اب اس شعور کے آگے بند باندھنا امپورٹڈ حکمرانوں کے بس کی بات نہیں ہے۔ ابتداء انہوں نے کردی ہے اس کا انجام کیا ہوگا یہ اللہ بہتر جانتا ہے کیونکہ جس طرح کی زبان امپورٹڈ حکمران کے وزراء اور ان کے قائد نواز شریف‘ مریم نواز اداروں کیخلاف کرتی رہی ہیں وہ بھی سب پہ عیاں ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题