فیصل آباد (یو این پی)ملک میں سیلاب سے کپاس کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ساڑھے 16 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر کاشت کپاس کی فصل تباہ ہوگئی جس سے فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے دھاگا نایاب ہونے لگا ہے۔فیصل آباد کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کیلیے مشکلات بڑھ گئی ہیں۔ سیلاب سے 16 لاکھ ایکڑ سے زائد رقبہ پر لگی کپاس تباہ ہوگئی۔شدید بارشوں، ژالہ باری اور سیلاب کے باعث بلوچستان میں 100 فیصد، سندھ میں 80 فیصد جبکہ پنجاب میں 30 فیصد سے زائد کاٹن کی فصل پانی کی نظر ہوئی