پولیس تھانہ اے ڈویڑن نے لاپتہ ہونے والے 3 بچوں کو تلاش کرکے والدین کے سپرد کردیا

Published on September 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 69)      No Comments

بہاولنگر میں تھانہ سٹی اے ڈویڑن پولیس کی فرض شناسی کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت کی بھی منفرد مثال
اڈہ باریکا(یو این پی) بہاولنگر میں تھانہ سٹی اے ڈویڑن پولیس کی فرض شناسی کے ساتھ ساتھ انسانیت کی خدمت کی بھی منفرد مثال پولیس تھانہ اے ڈویڑن نے لاپتہ ہونے والے 3 بچوں کو تلاش کرکے والدین کے سپرد کردیا ایس ایچ او سیف اللہ حنیف کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے 11 گھنٹوں کی محنت اور جدوجہد کے بعد بچے تلاش کرلیے بلدیہ روڈ کے رہائشی 3 معصوم بچے گھر جاتے ہوئے لاپتہ ہوگئے تھے بچوں میں 4 سالہ دعا فاطمہ 3 سالہ حماد اور 7 سالہ جویریہ شامل بچوں کے لاپتہ ہونے پر والدین شدید پریشان ہوگئے کوشش کے باوجود بچے نہ ملنے پر ورثا نے پولیس سے رابطہ کیا بچوں کے لاپتہ کی اطلاع پر تھانہ اے ڈویڑن پولیس فوری حرکت میں اگئی ایس ایچ او سیف اللہ حنیف نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر میں لگے مختلف کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے بچوں کی تلاش شروع کردی دن کے وقت لاپتہ ہونے والے بچوں کو کئی گھنٹے بعد پولیس نے تلاش کرلیا پولیس نے معصوم بچوں کو تلاش کرکے ورثا کے حوالے کردیا گیا بچے ملنے پر ورثا خوشی سے نہال بچوں کے ورثا نے پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے آج کمال کردیا ہے بچے گم ہونے پر بہت پریشان تھے پولیس نے ہمارے بچوں کو تلاش کرکے ایک منفرد مثال قائم کی ہے معصوم بچوں نے پولیس انکل زندہ باد کے نعرے بھی لگائے تھانہ سٹی اے ڈویڑن کے ایس ایچ سیف اللہ حنیف نے کہا کہ بچوں کے تلاش کرکے ان کے والدین کے حوالے کرنے پر دلی حقیقی خوشی ملی ہے انہوں نے کہا کہ جہاں پولیس کا فرض ہے عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنا وہیں والدین کا بھی فرض ہے اپنے بچوں کی حفاظت کرنا غیر ضروری کام سے بچوں کو باہر نہ نکلنے دیں بہاولنگر کی تاجر برادری نے کہا کہ پولیس نے بچوں کو تلاش کرکے اپنوں سے ملانے کی روایت کو برقرار رکھا ہے ہم ایسے پولیس آفیسر کو سلوٹ پیش کرتے ہیں ایسے پولیس آفیسر ہمارے سرکا تاج ہیں اور ہم اپیل کرتے ہیں کہ ڈی پی او بہاولنگر اور آئی جی پنجاب ایسے پولیس آفیسر کی حوصلہ افزائی ضرور کریں تاکہ ایسے پولیس آفیسر کے مزید حوصلے بلند ہوں ایسے پولیس آفیسر ہمیشہ پولیس کا مورال بلند کرتے ہیں

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme