روم۔۔۔سیرا ایرانی اور روبرٹا وینسی پر مشتمل اٹالین جوڑی نے ثانیہ مرزا کو شکست دے کر روم ماسٹرز ٹینس ویمنز ڈبلز سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ اٹالین جوڑی نے ثانیہ اور کارابلیک کی جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ اٹلی میں جاری ایونٹ میں جمعہ کو کھیلے گئے ویمنز ڈبلز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں سیرا ایرانی اور روبرٹا وینسی پر مشتمل اٹالین جوڑی نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے بھارت کی ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوین جوڑی دار کارا بلیک کو سٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-3 سے زیر کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔