فاروق آباد(یو این پی) آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا پنجاب کانسٹیبلری فاروق آبادمیں اینٹی رائٹ کورس کی چودہویں پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت، کمانڈنٹ پی سی احسان طفیل نے مہمانِ خصوصی کا شاندار استقبال کیا، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے مہمان خصوصی کو سلامی دی، پاسنگ آؤٹ کورس میں شامل 465افسران و ملازمان نے عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا،ڈپٹی کمانڈنٹ محمد ادریس نے مہما ن خصوصی کو سپاس نامہ پیش کیا، آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے پاسنگ آؤٹ کورس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کہا کہ اینٹی رائٹ کورس کا مقصد ہنگامی صورتحال، مجمع خلاف قانون کو منتشر کرنا کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بہتر کرنا ہے،سات ہزار سے زائد پولیس افسران و جوان سپیشلائزڈ اینٹی رائٹ کورس کی تربیت حاصل کر چکے ہیں،آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے فنی مہارت، پیشہ وارانہ تربیت اور جسمانی فٹنس کے شاندار مظاہرہ پر جوانوں کو شابا ش دی۔