داتا گنج بخش کا979واں عرس (آج) سے شروع ہوگا

Published on September 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 55)      No Comments

لاہور(یواین پی) حضرت داتا گنج بخش کا 979واں تین روزہ سالانہ عرس مبارک 15تا17ستمبر کو آستانہ عالیہ پر منعقد ہو گا۔ عرس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز 15ستمبر کودن گیارہ بجے رسم چادر پوشی سے ہو گا۔حسب روایت سبیل دودھ کا افتتاح کیا جائے گا۔ عرس کے موقع پر دینی، روحانی محافل اور علمی نشستوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔تقریبات میں 500 سے زائد علماء ومشائخ، سجادگان، مذہبی سکالرز، قراء اور نعت خواں حضرات کو مدعو کیا گیا ہے۔وطن عزیز کی 200سے زائد روحانی اور خانقاہی شخصیات، معروف آستانوں کے سجادگان،حضرت خواجہ غریب نواز کی خانقاہ کے سجادہ نشین سید بلال چشتی، خواجہ فرید الدین فخری سجادہ نشین اورنگ آباد شریف (انڈیا)،پیر سید دیوان طاہر نظامی سجادہ نشین درگاہ خواجہ نظام الدین محبوب الٰہی شرکت کریں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog