درخت زندگی کی علامت، مستقبل کی سرمایہ کاری او ر وقت کی ضرورت ہیں عرفان علی کاٹھیا

Published on September 15, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 59)      No Comments

اوکاڑہ ( یواین پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ درخت زندگی کی علامت، مستقبل کی سرمایہ کاری او ر وقت کی ضرورت ہیں پاکستان کو سر سبز و شاداب بنائے بغیر ہم کسی بھی شعبہ میں ترقی کے مطلوبہ اہداف حاصل نہیں کر سکتے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بحثیت قوم شجرکاری کو اپنی ترجیح بنائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ بائی پاس پر پودے لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا بعد ازاں انہوں نے بائی پاس اوکاڑہ کا پیدل معائنہ کیا اس موقع پر ایس ڈی او فاریسٹ افتخار حسین جنجوعہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے اوکاڑہ بائی پاس کے اطراف داخلی اور خارجی راستوں پر خوبصورت اور دیدہ زیب پودے لگانے کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹ میں پھولدار اور خوشنما پودے لگانے کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے یونین کونسل 90 کا بھی معائنہ کیا انہوں نے شہر کے مختلف حصوں میں صفائی ستھرائی کے لئے کام کرنے والی ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں شاباش دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں کا ذمہ دارانہ رویہ معامالات کو بہتری کی طرف لے جانے کے لئے بنیادی کردار ادا کرتا ہے انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کا معاملہ ہماری صحت سے جڑا ہوا ہے جس کے لئے ہمیں انتہائی احتیاط کرنا ہے بہترین صفائی ستھرائی اور ہاوس کیپنگ کا عمل ہمیں ڈینگی اور ملیریا بچاتا ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ شہر میں صفائی ستھرائی کے لئے کام میں مشغول ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ شہروں کو مستقبل بنیادوں پر صاف ستھرا رکھا جاسکتا ہے ۔اس موقع پر سی او میونسپل کمیٹی عمر نسیم سمیت دیگر افسران بھی ان کے ہمرا ہ تھے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog