فیصل آباد (یو این پی)ڈائریکٹر زراعت چوہدری عبدالحمید نے کپاس کے کاشتکاروں کے نام اہم پیغام میں کہا ہے کہ کپاس کی صاف چنائی کے لئے سفارشات پر عمل کریں اور اس وقت چنائی شروع کریں جب کھیت میں تقریبا ساٹھ فیصد ٹینڈے کھل چکے ہیں۔آدھ کھلے ٹینڈوں کی چنائی ہرگز نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ چنائی دن کے دس بجے شروع کریں تاکہ شبنم سوکھ چکی ہو اور کپاس گیلی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ گیلی کپاس کی ہرگز چنائی نہ کریں کیونکہ ایسی کپاس سٹور میں جاکر گرم ہوجاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کپاس میں نمی کی اوسط 8 فیصد سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔