پاک رینجرز اور سٹی فاؤنڈیشن اسکول مکلی کی جانب سے بارش و سیلاب متاثرہ افراد میں راشن و دیگر اشیاء خورد و نوش تقسیم

Published on September 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 148)      No Comments

ٹھٹھہ: (رپورٹ حمید چنڈ)پاکستان رینجرز اور سٹی فاؤںڈیشن اسکول مکلی کی جانب سے دریائے سندھ کے حفاظتی بندوں پر مقیم بارش و سیلاب متاثرین میں راشن و دیگر اشیاء خورد و نوش تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ضلع ٹھٹھہ میں تعینات پاک رینجرز کے افسران اور جوانوں کا کہنا تھا کہ موجودہ مشکل حالات میں پاکستان رینجرز کی ٹیم بارش اور سیلاب متاثرین کی خدمت اور رلیف کف کام میں دن رات مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ضلع کے دیگر مختلف مقامات پر بھی بارش او سیلاب متاثرین میں تیار کھانہ اور راشن و دیگر اشیاء خورد و نوش کی فراہمی کا بندوبست کیا جائے تاکہ لوگوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان رینجرز عوام کے ساتھ ہے اور ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes