جرمن قونصل جنرل کی جانب سے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم

Published on September 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 71)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی) جرمنی نے بلوچستان میں سینکڑوں سیلاب متاثرین کو خوراک پہنچانے کی ذمہ داریاں سنبھال لیں، جرمن قونصل جنرل ہولگر زیگلر نے بلوچستان کادورہ کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی دنیا کیلئے غیرمتوقع ہے، بین الاقوامی سطح پر امداد کرنے والے ادارے اور شخصیات متاثرین کی مدد کیلئے فوری طور پر اپنا کردار ادا کریں۔ جرمنی کی جانب سے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل اوتھل میں ایک ہزارخاندانوں کیلئے مستقل خوراک کا اہتمام کیا جارہا ہے۔امدادی خوراک بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے تعاون سے فراہم کی جارہی ہے، جرمن قونصل جنرل نے سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔قونصل جنرل نے متاثرین سے ان کا احوال جانا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قدرتی آفت کے نتیجے میں ہونے والی تباہی دیکھ کردل دکھی ہے، ایمرجنسی صورتحال میں بین الاقوامی ادارے، این جی اوز اورڈونرزپاکستان کی مدد کریں۔اس موقع پر سی ای او بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام شاہنوازخان نے میڈیا کو بتایا کہ سیلاب سے تین ارب ڈالرکا نقصان ہوا ہے، ایسی مشکل صورتحال میں جرمنی کی امداد سیلاب متاثرین کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام سے رابطے میں ہیں، سیلاب کے بعد ڈائیریا، ملیریا سمیت کئی بیماریوں سے متاثرین کو بچاناہے جس کیلئے جرمنی فنڈنگ ایجنسیز کے ساتھ مل کرمشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes