بورے والا( یواین پی )تھانہ سٹی پو لیس کی سما ج دشمن عنا صر کے خلاف کا روائی لا ہو ر کے منشیات ڈیلرکی کارسے 300 لیٹر ولائتی شراب اور بیر برآمد ملزم کا ر سمیت گرفتار ۔تفصیلات کے مطابق ایس ۔ ایچ ۔ او تھا نہ سٹی کو مخبری ہو ئی کہ لو ئس مسیح ولد دیوان کارپرلا ہو ر سے بھا ری مقدار میں شراب بورے والا لا رہا ہے اطلاع پر ایس ۔ ایچ ۔ او تھا نہ سٹی نے آج علاقہ کی نا کہ بندی کروادی ملزم کا ر نمبر ی ایل ای ای/3025 ٹوئٹا کرولہ پر سپلائی دینے کے لیے بی ۔ٹی ۔ایم روڈ پر جا رہا تھا پو لیس نے روکنے کا اشارہ کیا تو ملزم نے کا رنہ روکی پولیس نے تعاقب کرکے ملزم کو روکا اور کا ر کی تلاشی لینے پر بھا ری مقدار میں ولائتی شراب اور بیر برآمد ہو ئی پولیس نے بمعہ کار ومال مسروقہ قبضہ میں لے کر ملزم کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا ۔