لاہور: (یواین پی) پاکستانی کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ہمارے ہیرو ہیں، کیسے نظرانداز کر سکتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم سلیکشن سےمتعلق ہم سب کا نقطہ نظر الگ الگ ہوتا ہے، سرفراز احمد نے اچھی پرفارمنس دی ہے تاہم اب ہمیں نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہیے۔ اوپنرز کو تبدیل کرنے سےمتعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا، ہمارے اوپنر بہتر کھیل رہےہ یں، کمبینیشن کو توڑ نہیں سکتے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے چیئر مین پی سی بی کا کہنا تھا کہ شرجیل خان کو ابھی فٹ ہونا پڑے گا،صرف چھکے اور چوکے لگانا کرکٹ نہیں ہوتی ہے۔