ٹھٹھہ(یواین پی/ حمید چنڈ)ریاست جوناگڑھ قانونی طور پر پاکستان کا حصہ ہے جس پر بھارت نے غاصبانہ غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے 15 ستمبر 1947 کو نواب آف جوناگڑھ نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا صاحبزادہ سلطان احمد علی نے جوناگڑھ کے مسئلے کو دنیا بھر میں اجاگر کیا ہے ہم سب کی پہلی ترجحیات جوناگڑھ ریاست ہونی چاہئے الطاف حسین تنیو تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ٹھٹھہ کے چیئرمین الطاف حسین تنیو نے 15 ستمبر کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ریاست جوناگڑھ کا پاکستان سے الحاق قائد اعظم محمد جناح رح کا خواب تھا 15 ستمبر 1947 کو نواب آف جوناگڑھ نے پاکستان کے ساتھ الحاق کیا تھا جس پر دھشتگرد ملک بھارت نے فوجی طاقت کے ذریع غیر قانونی غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے جس کا کیس اقوام متحدہ میں چل رہا ہے جس کی پیروی حکومت پاکستان کر رہا ہے ہم اقوام متحدہ میں مقرر عالمی مفسر بانی انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ رانا بشارت علی خان سے گذارش کرتے ہیں کہ جوناگڑھ ریاست جو کہ قانونی طور پر پاکستان کا حصہ ہے بھارت کے ظلم سے جوناگڑھ ریاست میں رہنے والے مسلمانوں کو آزاد کرانے کلئے اپنا کردار ادا کرین الطاف حسین تنیو نے مزید کہا کہ 15 ستمبر کے تاریخی دن کو حکومتی سطح پر منایا جائے یہ ہمارا قومی فریضہ ہے ریاست جوناگڑھ کو موجودہ نواب محمد جہانگیر خانجی آج بھی کراچی میں مقیم ہیں ہم حکومت پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ جوناگڑھ ریاست جو کہ تاریخی حثیت رکھتی ہے اس کو تعلیم نصاب میں شامل کیا جائے تاکہ مستقبل میں آنے والی نوجوان نسل کو ریاست جوناگڑھ کے باری میں آگاہی اور معلومات مل سکے اور اسلام آباد سمیت پاکستان کے تمام شہرون میں جوناگڑھ ھائوس کا قیام حکومتی سطح پر کیا جائے ان کا مزید کہنا تھا ریاست جوناگڑھ کے موجودا وزیر اعظم دیوان صاحبزادہ سلطان احمد علی نے الیٹرونکس میڈیا کے ذریع ریاست جوناگڑھ کے مسئلے کو ناصرف اجاگر کیا بلکہ دنیا کو جوناگڑھ اشو پر متوجہ کیا سنیئر صحافی کالم نگار بشیر محمد منشی نے جوناگڑھ ریاست کی تاریخ پر کافی کام کیا ہے جو کہ قابل تعریف ہے میں بھارت کی جانب سے جوناگڑھ ریاست میں رہنے والے مسلمانوں کے ساتھ ظلم زیادتی و غیر انسانی سلوک کرنے پر سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں اور نام نہاد شرپسند بھارت حکومت کو بتانا چاہتا ہوں کہ جوناگڑھ کل بھی ہمارا تھا آج بھی ہمارا ہے ہماری صبر اور برداشت کو کمزوری نا سمجھا جائے بھارت کو تاریخ سے سبق حاصل کرنا چاہئے جس طرح سوم نات فتح ہوا تھا پاکستان کا ہر نوجوان نواب آف جوناگڑھ نواب محمد جہانگیر دلاور خانجی اور جوناگڑھ عوام کے ساتھ ہیں ان کی پاکستان سے محبت قربانیاں ناقابل فراموش ہیں