بورے والا( یواین پی ) خا تو ن ہمارے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرواکر ہمیں بلیک میل کر رہی ہے پو لیس نے تفیتش کر کے چارمقدمات کو خارج کر دیا ہے اور ابھی بھی ایک مقدمہ با قی ہے ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر 317 ای بی کے رہا ئشی حا جی محمد اسلم ، پیر محمد اکرم ، شبیر احمد ، پیراں بخش نے میڈیا کو بتا یا کہ انور بی بی ایک پیشہ وار انہ بلیک میلر خاتون ہے جو ہمارے علاوہ علاقہ کے کئی لوگوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرواکر ان سے پیسے بٹورتی ہے اور صلح کر لیتی ہے ہما رے خلاف پا نچ جھوٹے مقدمات درج کیے ۔ جن میں چار پو لیس نے تفتیش میں جھوٹے ہو نے پر خارج کردیے ہماری وزیر اعلی اور آئی جی پنجاب سے اپیل ہے کہ ہماری اس خاتون سے جا ن چھڑوائی جا ئے ہم شریف خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ہم عدالتوں کچہریوں کے چکر نہیں لگا سکتے ہیں ۔