اسلام آباد (یواین پی) وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اکتوبر میں بجلی کے بلوں میں کمی آجائے گی، بجلی کی قیمت میں 90 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ ہوگا، پاکستان 80 روپے کا یونٹ 35 روپے میں بیچ رہا ہے، جبکہ جرمنی اور فرانس میں بجلی کا یونٹ 250 روپے کا ہے۔ انہوں نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز درست کہہ رہی ہیں کہ عوام پر بوجھ نہیں ڈالنا چاہیے۔مریم نواز جو کہہ رہی ہیں وزیراعظم وہ پہلے کر چکے ہیں، پاکستان 80 روپے کا یونٹ 35 روپے میں بیچ رہا ہے، جبکہ جرمنی اور فرانس میں بجلی کا یونٹ 250 روپے کا ہے، اکتوبر میں بجلی کے بلز میں کمی آئے گی، بجلی کی قیمت میں 90 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ ہوگا۔