ملک بھرمیں مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس میں سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا
اسلام آباد (یواین پی)وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف 23 ستمبر کو71برس کے ہوجائیں گے اس سلسلہ میں اسلام آباد سمیت ملک بھرمیں مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس میں سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا اور ان کی درازی عمر اورصحت وتندرستی کیلئے دعائیں کی جائے گی میاں شہباز شریف23 ستمبر1951 کو لاہورمیں پیدا ہوئے۔