اسلام آباد (یواین پی) ممتاز مسلم لیگی رہنماء چوہدری ظہور الہٰی کی41 ویں برسی 25ستمبر کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی جائیگی اس سلسلہ میں ملک بھر میں قرآن خوانی کی تقریبات انعقاد پذیر ہونگی چوہدری ظہور الہٰی 25 ستمبر 1981 کو قاتلانہ حملہ میں جاں بحق ہوگئے تھے۔