کراچی(یواین پی)میرا نیا آنے والا ڈرامہ “باس نہیں چھوڑے گا”ایک منفرد،انوکھی اور لاجواب کہانی لئے” جاگ ” ٹی وی پہ 25 مئی کو آن ایئر ہوگا ان خیالات کا اظہارنامور ماڈل و اداکارہ مسکان جے نے ٹیلی فونک گفتگو میں کیا انہوں نے مزید بتایا کہ اس ڈرامے میں میرا کردارایک غریب چوکیدار کی بیٹی کا ہے میں سمجھتی ہوں کہ میں نے اس رول سے بہت کچھ سیکھا اور سمجھا ہے اور مجھے امید ہے کہ دیکھنے والوں کو بہت پسند آئے گا