ریاض (یواین پی) پاکستان کے سابق کپتان محمد حفیظ نے اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کر لی۔ٹوئٹر پر بچوں کے ہمراہ خانہ کعبہ میں لی گئی تصاویر جاری کرتے ہوئے حفیظ نے اپنے چاہنے والوں کو عمرے کی ادائیگی کی اطلاع دی۔تصاویر میں سابق کھلاڑی کو خانہ کعبہ کے آگے بیٹیوں اور بیٹے کے ہمراہ کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔سابق کھلاڑی نے اپنی ٹوئٹ میں دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللہ نے مجھے اہلخانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت نصیب فرمائی ، اللہ پاک قبول فرمائے۔سابق کپتان نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ اللہ پاک ہر مسلمان کو زندگی میں ایک بار دنیا کے خوبصورت اور مقدس ترین مقام کی زیارت نصیب فرمائے۔