صدر گوگیرہ آل اکیڈمیز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دفاع پاکستان پروگرام کی تقریب

Published on September 24, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی) صدر گوگیرہ آل اکیڈمیز ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دفاع پاکستان پروگرام دائم میرج ہال میں منعقد ہوا۔ جس میں سید علی عباس شاہ، صاحبزاد سہیل اسلم نوشاہی قادری نے خصوصی شرکت کیا تفصیلات کے مطابق آل اکیڈمیز ایسوسی ایشن صدر گوگیرہ کے عہدیداران وکارکنان کی جانب سے دفاع پاکستان پروگرام انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا جس میں سید علی عباس شاہ ، صاحبزاد سہیل اسلم نوشاہی قادری،، شہزاد صاحب،غلام حسین صاحب،شعیب صاحب،شوکت ،حق نواز ، اللّٰہ دتہ آزاد ،جناب متحرم ہیڈ ماسٹر ارسلان ان کے علاوہ طلباء وطالبات کثیر تعداد میں موجود تھے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا بچوں کے درمیان حمد نعت تقریروں کا مقابلہ ہوا جس میں القلم سائنس اکیڈمی، گیلانی اکیڈمی حسنین اکیڈمی، اقرا اکیڈمی اور دیگر اکیڈمیز کی بچوں نے شرکت کی اور بھرپور انداز میں پاکستان کے شہداء و غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا بعد ازاں سید علی عباس شاہ نے اول دوئم اور سوم آنے والے بچوں میں انعام اور ایوارڈ تقسیم اور آخر میں ملک قوم کی سلامتی کےلئے دعا مانگی

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes