اوکاڑہ ( یواین پی)ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی زیر نگرانی انسداد کووڈ 19 ویکسیئن برائے اطفال کی کامیابی میں ضلعی انتظامیہ ،والدین ،اساتذہ ،غیر سرکاری تنظیموں اور معاشرہ کے صاحب الرائے لوگوں کی معاونت کی بدولت ہم ضلع میں 5 تا 12 سال کے بچوں کو ویکسیئن لگانے کے ہدف کو پورا کیا گیا ہے ہم نے بطور ایک ٹیم اپنے ضلع کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے جو کاوشیں کی ہیں وہ مشترکہ لائحہ عمل کا بہترین نتیجہ جس سے ہم بچوں کو کرونا سے بچانے میں کامیاب ہونگے انسداد کرونا مہم برائے اطفال میں میڈیا اور علماءکرام کے مثبت کردار اور ان کی رہنمائی نے بھی مقررہ اہداف کے حصول میں کردار ادا کیا ہے جس کے لئے ہم ان اداروں کے تعاون کو سراہتے ہیں ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائز یشن کے نمائندہ ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ ،یو ایس ایڈ کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد ناصر دلشاد، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مہار اختر حسین ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سجاد گیلانی اور چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر محمد صدیق انور نے مہم کے آخری روز عوام کے نام اپنے پیغام میں کیا اس موقع پر انسداد کووڑ 19 برائے اطفال کی پانچ روزہ مہم کے مختلف پہلووں کا بھی جائزہ لیا گیا طبی ماہرین اور خصوصاََ چائلڈ سپیشلسٹس نے بتایا کہ بچوں کو لگائی جانے والی ویکسیئن انتہائی محفوظ اور موثر ہے اس کا کوئی بھی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے انہوں نے بتا یا کہ ضلع میں 5 لاکھ 8 ہزار بچوں کو ویکسیئن لگانے کا ہدف مقرر ہے جس کو خوش اسلوبی سے حاصل کیا گیا ہے کسی بھی ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئے ہسپتالوں میں مکمل انتظامات کئے گئے تھے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کسی جگہ بھی ویکسیئن کے ری ایکشن کی رپورٹ نہ ہے انہوں نے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کے قائدانہ کردار ان کی شبانہ روز محنت اور رہنمائی کو مہم کی کامیابی کے لئے اہم ترین قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم بطور ٹیم ہی کامیابی حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے والدین سے اپیل کی آئندہ 28 دن کے بعد ویکسیئن کی دوسری خوراک بھی بچوں کو دی جائے جس سے ان کی کرونا کے خلاف مدافعت مزید بڑھ جائےگی انہوں نے محکمہ صحت کے افسران ،کارکنان ،محکمہ ریو نیو ،ریسکیو 1122 ،محکمہ پولیس ،محکمہ انفارمیشن ۔محکمہ تعلیم سمیت صحافیوں ،سماجی تنظیموں کے اراکین کے کووڈ 19 ویکسیئن برائے اطفال کی کامیابی میں کردار کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔